راول ڈیم بھر گیا، الرٹ جاری
این ڈی ایم اے کے مطابق راول ڈیم کے اسپیل ویز آج کھولے جائیں گے،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔
آج 4 بجے سے 9 بجے تک سے راول ڈیم کے اسپل ویز کھلے رکھے جائیں گے، این ڈی ایم اے نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ کردیاہے۔
پولیس ریزرو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاربھی دریائے کورنگ کے کنارے تعینات کر دیے گئے ہیں،عوام کو اس دوران ندی نالوں کو پار کرنے اور دریائے کورنگ میں جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔