پہلا نشانِ حیدر پانیوالےکیپٹن سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

پاکستان کی عسکری تاریخ کا پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے بہادر سپوت کیپٹن محمد سرور شہید کی 75 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

کیپٹن محمد سرور شہید کے 75 ویں یوم شہادت پر آرمی چیف کی جانب سے میجر جنرل شعیب نے شہیدکی یاد گارپرپھول رکھے اور یادگار شہدا پر فاتح خوانی کی گئی۔

قیام پاکستان کے بعد کیپٹن محمد سرور شہید نے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

کیپٹن محمد سرور 1948 میں پنجاب رجمنٹ کے سیکنڈ بٹالین میں کمپنی کمانڈر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے جب انہیں کشمیر میں آپریشن پر مامور کیا گیا۔

کیپٹن محمد سرور نے 27 جولائی 1948 کو کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں دشمن کی اہم فوجی پوزیشن پر ایسا حملہ کیا کہ دشمن کو اپنی چوکی چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔

اس حملے میں کئی جوان شہید اور زخمی ہوئے لیکن کیپٹن سرور نے پیش قدمی جاری رکھی، بہادری کی بے مثال تاریخ رقم کرنے پر کیپٹن سرورشہیدکو نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

کیپٹن محمد سرور شہید نے مادر وطن کے دفاع کے کمال بہادری، جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینے پر گولی کھائی اور جام شہادت نوش کیا، بے مثال قربانی اور بہادری کی بدولت کیپٹن محمد سرور شہید کو نشان حیدر سے نوازا گیا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟