وفاقی وزیر مرتضی جاوید عباسی نے تحریک انصاف کی چار سالہ کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

تحریک ینصاف حکومت چار سال سوئی رہی، قومی نوعیت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، مرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد (اسامہ قذافی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ چار سال سوئی رہی، اتحادیوں نے ان کو مسترد کیا، ان کی نا اہلی کے باعث قومی نوعیت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، ان منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت گزشتہ چار سال سوئی رہی، اتحادیوں نے ان کو مسترد کیا، ان کی نا اہلی کے باعث قومی نوعیت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا، ان منصوبوں کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا، ان کو اپنا مستقل تاریک نظر آ رہا ہے

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ان کو اپنی صلاحیت کا پتہ چل جائے گا، سابق حکومت نے بھاری قرضے لئے لیکن چار سال میں ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ انہوں نے وہ کام کئے جو پاکستان کے دشمن کرتے ہیں، اب یہ جو سیاسی انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسا کوئی محب وطن نہیں کر سکتا۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟