اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہائی کورٹ میں سماعت
اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) : اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے آج اسلام آباد ہاٸی کورٹ میں سماعت ہوٸی
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیوں پر سماعت نہ ہوسکی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیوں کی کازلسٹ کینسل کر دی جس کے بعد سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 26جنوری کو دوبارہ ہوگی
یاد رہے کہ ہائی کورٹ نے 31 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں انتخابات کا حکم دیا تھا جو کہ الیکشن کمیشن کا عملہ نہ ہونے کے باعث ممکن نہیں ہو پائے تھے