وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا اسلام آباد پولیس میں 2ہزار بھرتیوں کا اعلان

اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں وزیرداخلہ کا اسلام آباد پولیس کو بہتر سہولیات دینے کا اعلان

اسلام آباد: پولیس لائن میں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس پر پاکستان کی باقی پولیس کی نسبت بہت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں،ڈی چوک میں آئے روز کوئی احتجاج ہوتا ہےاسلام آباد میں امن و امان اور وفاقی دارالحکومت کی بہتری میں اسلام آباد پولیس کا بہت اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ذمہ دار پولیس بنائیں گے۔اسلام آباد پولیس کی نفری بڑھانے کیلئے 2ہزار نوجوان مزید بھرتی کئے جائیں گے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ 2 ہزار لوگ 2 مرحلوں میں بھرتی کئے جائیں گے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟