اسلام آباد: پمز اسپتال کے قریب اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کی مشترکہ کاروائی

حکام نے کارروائی کرتے ہوئے پمز اسپتال کےقریب سے 2گاڑیوں سے منشیات برآمد کرکے گاڑیوں میں سوار 3ملزمان کو گرفتار کرلیا

ٹوئن سٹی نیوز کو موصول معلومات کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف نے جڑواں شہروں میں مشترکہ کارروائی کی اور کارروائی کے دوران پمز اسپتال کےقریب سے 2گاڑیوں سے منشیات برآمد کی۔

ترجمان اے این ایف کا تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ منشیات میں 32کلوہیروئن،12کلو افیون شامل ہے، دونوں گاڑیوں میں سوار 3ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا روات کے قریب دونوں مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تھا، جس کے بعد اے این ایف ٹیم نےگاڑیوں کاتعاقب کرکےپمزاسپتال کے قریب پکڑلیا۔

اے این ایف ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں گاڑیوں سے مجموعی طور پر 44.750 کلو منشیات برآمد ہوئیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟