ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ: پاکستان اگلے 2 برس کن کن ٹیموں سے ٹکرائے گا؟

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کا آغاز جمعے سے ہو گا۔

حال ہی میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 209 رنز سے شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

دو روز بعد برطانیہ کے شہر برمنگھم میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا نیا سائیکل شروع ہو گا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ہر ٹیم کے حصے میں 3 ہوم اور 3 اووے سیریز کھیلے گی۔

اگلے سائیکل میں انگلینڈ سب سے زیادہ 21 ٹیسٹ میچز کھیلےگا جبکہ بھارت اور آسٹریلیا 19، 19 ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

پاکستان اگلے دو سال میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 14 میچز کھیلے گا، پاکستان ہوم گراؤنڈ میں انگلینڈ سے 3، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش سے 2، 2 ٹیسٹ کھیلے گا۔

اووے سیریز میں پاکستان کے آسٹریلیا سے تین، جنوبی افریقا اور سری لنکا سے 2، 2 ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟