وہ ایپ جو گوگل سرچ کیلئے سب سے بڑا خطرہ بن گئی

گوگل دنیا کا مقبول ترین سرچ انجن ہے اور حالیہ مہینوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اس کی بالادستی کے لیے خطرہ قرار دیا جا رہا تھا۔

مگر ماہرین نے اے آئی ٹیکنالوجی کی بجائے ٹک ٹاک کو گوگل سرچ انجن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی اپنی تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ 18 سے 24 سال کی عمر کے 40 فیصد افراد کسی چیز یا جگہ کی تلاش کے لیے گوگل سرچ یا میپس کی بجائے ٹک ٹاک یا انسٹاگرام کا رخ کرتے ہیں۔

 

 

رپورٹ میں کہا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے مگر یہ ٹیکنالوجی فوری طور پر گوگل سرچ کی بالادستی کے لیے خطرہ نہیں۔

اے آئی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ٹک ٹاک گوگل سرچ کی بالادستی کے لیے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوٹیوب نے ویڈیوز کے لیے سرچ کے حوالے سے ہماری تربیت کی اور اب نوجوان صارفین اسی طرح کا رویہ دیگر پلیٹ فارمز سے سیکھ رہے ہیں۔

نوجوانوں کو اب براؤزر اوپن کرکے گوگل پر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ٹک ٹاک میں ہی انہیں سب کچھ مل جاتا ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں ٹک ٹاک کی جانب سے شاپنگ ٹیب میں ویژول سرچ ٹول کی آزمائش بھی شروع کی گئی جس سے بھی گوگل پر دباؤ بڑھ جائے گا۔

مئی 2023 میں ٹک ٹاک کی جانب سے سرچ ویجیٹس متعارف کرائے گئے تھے۔

ٹک ٹاک ویجیٹ کے ذریعے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین ہوم اسکرین پر ہی اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے سرچ فنکشنز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور ایپ کو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی جانب سے یہ نئی تبدیلیاں اس وقت کی جا رہی ہیں جب گوگل کی جانب سے ٹک ٹاک کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس مقصد کے لیے گوگل نے اپنے سرچ انجن میں بھی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال ٹک ٹاک کا سرچ انجن گوگل کے ماڈل سے مختلف ہے۔

گوگل میں ویب پیجز پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے جبکہ ٹک ٹاک میں انٹرنل سرچ ماڈل پر زور دیا جارہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپ میں رکھا جاسکے۔

اس سے قبل ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک پلیٹ فارم یوٹیوب کے لیے بھی خطرہ بنتا جارہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2024 تک ٹک ٹاک اشتہاری آمدنی کے معاملے میں یوٹیوب کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟