نادرا میں فوری طور پر قائمقام چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : نادرا میں چیئرمین شپ کا عہدہ خالی ہونے کے باعث حکومت نے فوری طور پر قائمقام چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اے آروائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری احسان مانی کو قائم مقام چیئرمین نادرا کا چارج دیئے جانے کا امکان ہے، ذوالفقار احمد اور میر علی بھی قائمقام چیئرمین کی فہرست میں شامل ہیں۔قائمقام چیئرمین کی تعیناتی 60 روز کے لئے ہوتی ہے جس کے بعد نیا چیئرمین تعینات ہونا لازمی ہوتا ہے۔

قانون کے مطابق 60 روز کے اندر نیا چیئرمین تعینات کرنا ہوتا ہے۔نئے چیئرمین نادرا کی تعیناتی بذریعہ اشتہار ہوگی۔ دوسری جانب چیئرمین نادرا کی تعیناتی کیلئے وزارت داخلہ نے نئے ناموں پر غور شروع کر دیا۔ نئے چیئرمین نادرا کیلئے عثمان مبین کا نام زیر غور ہے،عثمان مبین پہلے بھی نادرا کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

ڈی جی نادرا اسلام آباد ذوالفقار احمد اور میر عالم کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نادرا بلوچستان میر عالم چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کے بھائی ہیں،نئے چیئرمین کی تعیناتی آئندہ چند روز تک متوقع ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز طارق ملک بطور چیئرمین نادرا مستعفی ہو گئے تھے،طارق ملک نے چیئرمین نادرا کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دیا تھا،وزیراعظم نے چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور کیا،جبکہ استعفٰی کے بعد طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کی،طارق ملک کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں۔ طارق ملک کے خلاف 5 معاملات میں تحقیقات جاری ہیں،ایف آئی اے اور نیب مختلف کیسز میں تحقیقات کر رہی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟