پنجاب اسمبلی تحلیل ہو گئی، پی ڈی ایم کیلئے مزید سرپرائز تیار ہیں (راجہ راشد حفیظ)
راولپنڈی: تحریک انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد بھی پی ڈی ایم کیلئے مزید سرپرائز تیار ہیں. قومی خزانے کو لگژری گاڑیوں پر لٹانے اور سیلاب متاثرین کیلئے دنیا سے قرضوں کی بھیک مانگنے والے نالائق اور نکمے ٹولے کو اصل سرپرائز عوام کی جانب سے الیکشن میں ملے گا۔ ان سے نجات عوام کا حق ہے جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ عوام آٹے کو ترس رہی ہے مگر شہباز شریف اس سے لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ بہت جلد عوام کو ان نا اہلوں سے نجات دلوائیں گے