آل پاکستان و انٹرنیشنل چیمبرز صدر کانفرنس 17تا 18جنوری اسلام آباد میں ہوگی

اسلام آباد (عمار بن یاسر) معاشی و اقتصادی صورتحال سے نمٹنے اور سٹیک ہولڈرز کے متفقہ لائحہ عمل پر غور و فکر  کے لیے آل پاکستان و انٹرنیشنل چیمبرز صدر کانفرنس کل سوموار 17 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جوکہ 18جنوری بروز منگل تک جاری رہے گی ،  کانفرنس راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیراہتمام منعقد کی جائے گی ۔

اس کانفرنس کا مقصد ملک میں جاری غیر یقینی صورتحال پر کاروباری برادری کا نقطہ نظر اور معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے تجاویز مرتب کرناہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ راولپنڈی چیمبر گذشتہ پندرہ سال سے آل پاکستان چیمبر صدر کانفرنس منعقد کرارہاہے جس کے دوران تاجر دوست پالیسیوں کی تشکیل کے لیے حکومت کو کاروباری برادری کی جانب سے تجاویز دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے تمام سٹیک ہولڈرز آن بورڈ لینے کے لیے ” انٹرنیشنل چیمبر سمٹ ” کے نام سے آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سمٹ میں پاکستان بھر سے چیمبر آف کامرس کے صدور کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری ،معاشی ماہرین اور سیاسی جماعتوں کے عمائدین بھی شریک ہوں گے۔ انٹرنیشنل چیمبر سمٹ ” کے چیئرمین عثمان اشرف نے کہاکہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ بھی ہے کہ حکومتی سطح پر تاجر برادری اور عوام کو معاشی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جاسکے جبکہ کاروباری برادری معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے اپنی تجاویز سے حکومت کو آگاہ کرسکے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟