آج سے مری میں شدید برفباری متوقع

مری (عماربٹ) کمشنر راولپنڈی نے ٹویٹ میں بتایا کہ محمکہ موسمیات کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو مری میں شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث سڑکیں بند ہونے کا امکان ہے۔ اس صورت میں سیاحوں سے واپس جانے کی درخواست کی جا سکتی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر انہوں نے مری آنے والے سیاحوں سے گزارش کہ ہے کہ مری جانے سے قبل انتظامیہ کیجانب سے دیے گئے فون نمبرز پر لازمی رابطہ کریں اور سیاح کھانے پینے کی اشیاء، گرم کپڑے اور ٹائروں پر چڑھانے کیلئے چین ساتھ رکھیں۔ پریشانی سے بچنے کیلئے ہوٹل بکنگ کنفرم کریں۔ معلومات کیلئے مری میں قائم 13 ٹورسٹ فیسلیٹیشن سنٹرز یا انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟