امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 48 راجہ محمد فاروق ایڈووکیٹ این پی سی میں پریس کانفرنس

اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 سےآزاد امیدوارراجہ عمر فاروق ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ منتخب ہو کر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا،شہریوں کیلئے ہسپتال، کمیونٹی سینٹرز اور پارکس بنوائے جائیں گے،الیکشن کمیشن سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے،ووٹرز پہلی سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں،اسلام آباد سے مضافاتی علاقوں میں کوئی سرکاری ہسپتال، کمیونٹی سینٹر نہیں ہے،تعلیم ، رہائش، روزگار، صاف پانی بجلی اور گیس تک ہر شہری کی بلا امتیازفراہمی سمیت حلقہ کےبےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں گا،انتخابی منشور اسلام آباد کی سیاحت کو فروغ دینا ہے، سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے،

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ عمر فاروق ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ انکا تعلق بھمبر کے علاقے سماہنی سے ہے اور 1986 سے کشمیر کی سیاست میں سرگرم ہوں، اس سے قبل براہ راست سیاست میں حصہ نہیں لیا لیکن سیاسی وابستگی رہی ہے،ہماری پرائیوٹ ہاؤسنگ سوسائیٹوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات نہیں ملتیں،اسلام آباد کی نجی سوسائٹی میں رہ کر عوام کی خدمت کی،این اے 48 میں 1500 سوسائیٹوں میں بنیادی زندگی کی سہولیات نہیں ہیں اورنہ ہی ان سوسائیٹوں میں قبرستان ،پارک، سکول اور دیگر سہولیات ہیں،دیہی علاقوں کے باسیوں کی حالت ان ہاؤسنگ سوسائیٹوں سے بھی بدتر ہے،دیہی علاقوں میں گلیاں کچی، بجلی کی سہولت تک موجود نہیں اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئےمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے رہنے والوں کی آواز بنوں گا، سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، اقلیتوں کے جملہ حقوق کا تحفظ ، ان کی جان، مال اور عبادت گاہوں کی مدد تعلیم، روزگار اور دیگر شہری حقوق کی مساویانہ فراہمی اولین ترجیح ہو گی،اسلام آباد سے مضافاتی علاقوں میں کوئی سرکاری ہسپتال، کمیونٹی سینٹر نہیں ہے، حلقہ این اے 48 کے علاقہ ترامڑی، کورال میں صاف پانی پینے کا موجود نہیں ہے،اسلام آباد کے چند پوش سیکٹر سے آگے لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،، خواہش ہے منتخب ہو کر عوام کی آواز پارلیمان تک پہنچاؤں، حلقہ کی بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں گا،میرا مقصداسلام آباد کی سیاحت کو فروغ دینا ہے،پاکستان کی معدنیات اور سیاحت کا بہت اسکوپ ہےملک کی ترقی کیلئے کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،زرعی ترقی کے لیے موثر منصوبہ بندی فی ایکڑ پیداوار کو بڑھانے کے لیے تحقیقی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات، بے زمین کسانوں اور باریوں کو بلا معاوضہ زمین ، زراعت کے لیے بجلی، پانی ڈیزل، کھاد، سی اور زرعی ادویات کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا،ہما را وعدہ ہے کہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کسی قسم کی وعدہ خلافی نہیں ہوگی ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟