اتوار کو ٹریل تھری سے اسلام آباد میراتھون کا آغاز ہو گا
اسلام آباد (ٹوئن سٹی نیوز )صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں میراتھون کا چوتھا ایڈیشن منعقد ہونے جا رہا ہے، 28جنوری کو صبح سات بجے ٹریل تھری سے میراتھون کا آغاز ہو گا، شہریوں سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میراتھون میں شرکت کریں۔
جمعہ کو قاسم ناز فائونڈر آئی آر یو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آئی سی سی آئی احسن بختاوری نے کہا کہ اسلام آباد میں میراتھون کا چوتھا ایڈیشن منعقد ہونے جا رہا ہے، 28جنوری کو صبح سات بجے ٹریل تھری سے میراتھون کا آغاز ہو گا، شہریوں سے درخواست ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس میراتھون میں شرکت کریں، ہمارے بچوں اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیوں کا حصہ بننا چاہیے، اسلام آباد میراتھون آئی سی سی آئی اور آئی آر یو کے زیر اہتمام ہو گی۔
اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاسم ناز فائونڈر آئی آر یو نے کہا کہ ہم نے چار سال قبل اسلام آباد میں پہلی کامیاب ہاف میرا تھون کا انعقاد کیا، گزشتہ سال ہونے والی میراتھون میں صدر مملکت عارف علوی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی، میراتھون ریس 40 کلومیٹر سے زیادہ طویل دوڑ ہوتی ہے، ہم نے پہلے مرحلے میں ہاف میراتھون کا آغاز کیا، اسلام آباد میراتھون میں بیرون ملک سے بھی ایتھلیٹ شرکت کرینگے، میراتھون کیلئے تعاون پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا اتوار کی صبح 9بجے ٹریل تھری سے میراتھون کی پہلی دوڑ کا آغاز ہو گا،میراتھون ٹریل تھری سے مارگلہ روڈ ، سیونتھ ایونیو اور شکر پڑیاں روڈ سے ہوتی ہوئی واپس ٹریل تھری پر اختتام پذیر ہو گی، اسلام آباد میراتھون کی رجسٹریشن فیس چار ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،میراتھون کے اختتام پر مختلف کیٹگریز میں ونرز کو لاکھوں روپے کے انعامات دئیے جائیں گے