پاکستان ٹیلی ویژن میں ایکس کیڈر کے نام پر اندھیر نگری چوپٹ راج

بی اے تھرڈ ڈوزن فرحت عباس جنجوعہ ٹائپسٹ سے ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل کی پوسٹ پر پہنچ گئے

فرحت عباس جنجوعہ کی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل کی تاہناتی سے سینئر اور اہل افسران میں شدیدتشویش

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن میں میرٹ کا قتل عام ہونے لگا، من پسند ملازمین و افسران کو نوازنا معول بن گیا، ایکس کیڈر فارمولے کے تحت من پسند نااہل لوگوں کو اہم عہدوں تک پہنچا دیا گیا، کسی پوسٹ کو دوسرا نام دے کر اسے ایکس کیڈر کردینا اور بعد میں اسی پوسٹ کو اپ گریڈ کرلینا سرکاری ٹی وی میں معمول بن گیا، کسی بھی من پسند ملازم کو کسی بھی وجہ سے اپنے کیڈر سے آوٹ کیا جاتا ہے اور بعد ازاں ایکس کیڈر کے نام پر اسے ترقی دے دی جاتی ہے، ایکس کیڈر نے نام پر نااہل اور جونئیر افسران کی آوٹ آف دی وے پروموشن ایک رواج بن گیا ہے، سرکاری ٹی وی میں ایکس کیڈر کے تحت ترقی پانے والے افسران بعد میں اسی ہی کیڈر کے سربراہ کے طور پر کام کرتے آئے ہیں، اور کچھ افسران ایسے ہیں جو ابھی بھی ہیڈ کے طور پر کام کررہے ہیں،

ذرائع کے مطابق فرحت عباس جنجوعہ کو ایکس کیڈر کے نام پر آوٹ آف دی وے ترقی دے کر انہیں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل (گریڈ 20) پر تعینات کیا گیا ہے اور سرکاری ٹی وی میں موجود میرٹ پر آنے والے سینئر افسران کی حق تلفی کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق فرحت عباس جنجوعہ نے اگست 1995 میں بطور ٹائپسٹ سرکاری ٹی وی کو جوائن کیا، یہ سرکاری ٹی وی میں گروپ 2 کی پوسٹ ہے، 2002 میں فرحت عباس جنجوعہ کو ایکس کیڈر فارمولے کے تحت کئی سینئرز کو نظرانداز کرکے ڈائریکٹ گروپ 4 میں پروٹوکول اسٹنٹ کی سیٹ پر پروموٹ کیا گیا، اسی ایکس کیڈر فارمولے کے تحت 2006 میں انہیں براہ راست پروٹوکول آفیسر کی پوسٹ پر پروموٹ کیا گیا جو کہ گروپ 5 کی پوسٹ ہے

ذرائع کے مطابق 2012 میں خلاف ضابطہ فرحت عباس جنجوعہ کیلئے ایکس کیڈر پوسٹ کریٹ کرکے انہیں ڈپٹی کنٹرولر فیسلیٹیشن کی پوسٹ (گروپ 8 ) پر ترقیاب کیا گیا ، اسی دوران انہوں نے الخیر یونیورسٹی سے بی اے پاس کیا جو کہ ذرائع کے مطابق تھرڈ ڈویژن ہے، 2022 میں ایک بار پھر ایکس کیڈر فارمولے کے تحت فرحت عباس جنجوعہ کو آوٹ آف وے پروموٹ کرکے گروپ 9 (گریڈ 20) میں کنٹرولر فیسلیٹیشن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، کنٹرولر فیسلیٹیشن کا ایڈمن اینڈ پرسنل کے کیڈر سے کوئی تعلق نہیں لیکن منیجمنٹ کیساتھ ذاتی تعلقات کے باعث انہوں نے خود کو ڈائریکٹر اینڈمن اینڈ پرسنل کی پوسٹ پر آفیشیٹ کروا لیا ۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی کے ایڈمن میں اس وقت 10 کنڑولرز موجود ہیں اور سینئریاٹی کی بنیاد پر انہیں ڈائریکٹر بنایا جاسکتا ہے لیکن ان کی حق تلفی کرکے ایکس کیڈر پوسٹ کے فرحت عباس جنجوعہ کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل تعینات کیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق فرحت عباس جنجوعہ تعلیمی قابلیت بھی بی اے ہے اور میرٹ پر آنے والے افسران کو نظر انداز کرکے انہیں تعینات کرنے سے سینئر افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟