اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے بھکاریوں کے خلاف آپریشن کے دوران 102 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (احسن رضا) : ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس نے بھکاریوں کے خلاف آپریشن کے دوران 102 پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے انڈسٹریل ایریا سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے 6 بھکاریوں کو گرفتار کیاجبکہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سٹی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے51بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا،اس کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے 55 بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا۔
مزیدبرآں پروفیشنل بھکاریوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سنٹر بھیج دیا گیا،واضح رہے کہ بھکاریوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرِ نگرانی آپریشن جاری ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز اور میجسٹریٹس کا اپنے اپنے علاقوں میں بھکاریوں کے خلاف آپریشن,ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں سے ایک سو دو (102) پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا@ICTA_GoP @DrMAbdullahTab1 @aneelsaeed @AwaidBhatti pic.twitter.com/8HNzHsAXxN
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) September 28, 2023