اسلام آباد میں پولیس بھی چوروں سے محفوظ نہ رہی

  1. اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی دارالحکومت میں چوروں کا راج عوام کی حفاظت پر معمور پولیس بھی غیر محفوظ اسلام کے پوش سیکٹر جی نائن ون میں دن دھاڑے پولیس اہلکار کی کواٹر میں ہی چوری کی واردات نامعلوم افراد پولیس اہلکار عدنان منیر کے گھر سے ساڑھے سولہ تولہ سونا لے اڑے،مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ون پولیس بلاک کے چھیانوے کوارٹر ہیں 20 ستمبر کے روز دن دھاڑے پولیس اہلکار عدنان منیر کے کواٹرمیں ڈکیتی کی واردات ہوئی.چور پولیس اہلکار عدنان منیر کے گھر سے ساڑھے سولہ تولہ سونا لے اڑے جب پولیس اہلکار عدنان منیر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا اس دوران اس کے گھر پر ڈکیتی ہوئی متعلقہ تھانہ میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان تا حال گرفتار نا ہوسکے ہیں اس واقعہ کے بعد وفاقی دارالحکومت کے شہریوں میں خوف پھیلنے لگا ہے .تشویشناک بات یہ ہے کہ دارالحکومت میں پولیس اہلکاروں کی جان مال محفوظ نہیں تو عام عوام کی حفاظت کیسے ہو گی کون کرے گا؟ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ون میں پولیس اہلکاروں کی رہائش کے لیے چھیانوے کوارٹرز بنے ہیں جن میں پولیس آفیسر رہائش پزیر ہیں جو مختلف اوقات میں ڈیوٹی پر مامور ہوتے ہیں تاہم کوارٹرز کی حفاظت کے لیے بنائی گئی چار دیواری پر کانٹے دار تار بھی خستہ حالت میں اور ٹوٹی ہوئی ہے پولیس اہلکاروں کی رہائش گاہ کے قریب کوئی سیف سٹی کیمرہ بھی انسٹال نہیں ہے.

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟