مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کا آغاز

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر بہارہ کہو، اسلام آباد میں مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کا کام شروع ہو گیا۔

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر بہارہ کہو، اسلام آباد میں مشینری کے ذریعے نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ‏تمام صفائی کے کام کی نگرانی رورل ایریاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کے سپرد کی گئی ہے، دو روز کی بارشوں کے بعد اور ‏مون سون بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی مکمل کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دو دنوں سے بارش کی وجہ سے برساتی نالوں اور سڑکوں کے سائیڈ پر نالوں میں پانی کی نکاسی کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر انتظامیہ کی طرف سے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ساتھ موجود رہیں۔
ایف ٹین ، ای الیون ، چڑیا گھر چوک، ڈی چوک اور بلیو ایریا میں ریسکیو ٹیموں کو سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے چوکس کیا گیا تھا۔
دو روز سے بارش کی وجہ سے برساتی نالوں اور سڑکوں کی سائیڈ پر نالوں میں پانی کی نکاسی کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر اسلام آباد انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں ٹیمیں ڈی واٹرنگ پمپ کے ساتھ موجود رہیں جو ایف ٹین ، ای الیون ، چڑیا گھر چوک، ڈی چوک اور بلیو ایریا میں ریسکیو ٹیمیں سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟