اسلام آباد میں ایسا بازار جہاں خواتین ہی دوکاندار اور گاہک ہوں گی

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے خواتین کے لئے منفرد اور مخصوص خواتین بازار کا آغاز کیا جارہا ہے

اسلام آباد (نوید احمد): ملکی تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام خواتین بازار لگا یا جا رہا ہے۔سٹال کے حصول کے لئے خواتین اپنی درخواست 2جولائی 2022 تک منیجر آرٹ اینڈ کرافٹس ویلیج شکر پڑیاں اسلام آباد میں میں جمع کروا سکتی ہیں۔خواتین بازار کے لئے جی ٹین اور جی الیون کے درمیان جگہ مختص کی گئی ہے۔خواتین بازار میں محدود سٹالز نہایت ہی مناسب کرائے پر دستیاب ہیں۔موصول شدہ درخواستوں کی قرعہ اندازی کے ذریعے سٹالز کی تقسیم کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید (ٹوئن سٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے) بتایا کہ اس بازار میں خواتین ہی دکاندار اور خواتین ہی گاہک ہونگی۔خواتین اور بچوں سے متعلق مصنوعات اور پر ڈاکٹس کی خریدو فروخت ایک ہی جگہ پر مہیا ہوگی۔پہلے بھی اس بازار کے لئے درخواستیں مانگی گئی تھیں۔جن خواتین نے پہلے درخواست جمع کروائی ہے انہیں دوبارہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟