خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلام آباد (احسن رضا): وفاقی دارالحکومت میں آئی ٹین فور خود کش دھماکے میں شہید ہونے والےہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ادا کی گئی۔جس میں آئی جی اسلام آباد،ڈی سی اسلام آباد اورشہید کے اہل خانہ سمیت کیپیٹل پولیس کے افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔
آئی ٹین فور خود کش دھماکے میں شہید ہونے والےہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرزاسلام آباد میں ادا کی گئی۔⬇️ pic.twitter.com/NSFvhStbXO
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 23, 2022
اسلام آباد پولیس نے اہم ہدایات جاری کر دیں:اسلام آباد میں سکیورٹی ریڈالرٹ کردی گئی ہے،اسلحہ لےکرچلنےکی کسی صورت اجازت نہیں ہے۔الیکشن کےحوالے سےکارنرمیٹنگزپولیس کی اجازت کےبغیرنہیں ہوگا۔الیکشن کی سرگرمیاں اورکارنرمیٹنگزکی اجازت چاردیواری کےاندرہوگی۔
یاد رہے گزشتہ دہشت گردی اور اب وفاقی دارالحکومت میں ایسا ناخوش گوار واقع کا ہونا ملک کی سلامتی اور معیشت کے لیے نہایت خطرہ کا باعث ہے۔