پاکستان کی 76ویں سالگرہ پر گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے پاکستان کے لیے اپنا نیا ڈوڈل پیش کردیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے ایک منفرد اور نیا ڈوڈل پیش کیا جس میں دریائے سندھ کی’بلائنڈ ڈولفن‘ کو دکھایا گیا ہے، ڈوڈل کے نچلے حصے پر  سبز رنگ کی پٹی میں گوگل لکھا ہے۔

اگر ڈوڈل پر کلک کیا جائے تو جشنِ آزادی کی مناسبت سے آپ کی اسکرین پر آتش بازی ہوتی دکھائی دیتی ہے، اس کے علاوہ پاکستان کا جھنڈا بھی بنتا ہے۔

گوگل نے ڈوڈل تبدیل کرنے کے ساتھ اپنے پاکستانی صارفین کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوم آزادی مبارک ہو پاکستان، آج کے سالانہ ڈوڈل آرٹ ورک میں دانتوں والی ویل کی انواع کو دکھایا گیا ہے جو پاکستان کے دریائے سندھ کی مقامی ڈولفن ہے۔

‘یہ ڈولفن ختم ہو جانے کے خطرے سے دوچار نسل جسے اردو اور سندھی میں ‘بھولن’ بھی کہا جاتا ہے، پاکستان کے ساحلوں پر خاص طور پر دیکھنے کو ملتی ہے‘۔

اس ڈوڈل کو سوشل میڈیا کی مختلف ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا جاسکتا ہے جس کے لیے دائیں جانب آپشنز موجود ہیں۔

خیال رہے کہ یہ گوگل کی روایت ہے کہ وہ دنیا کے مختلف ممالک کے اہم ثقافتی اور قومی دنوں کی مناسبت سے ڈوڈلز پیش کرتا ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟