نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا حلف اٹھانے سے پہلے استعفیٰ آگیا

نگران وزیر اعظم کیلئے نامزد انوار الحق کاکڑ نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل  بطور سینیٹر استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیر اعطم کا حلف اٹھانے کیلئے سینیٹر شپ  سے استعفیٰ دے دیا، جسے چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے منظور کرلیا،انوار الحق کاکڑ نے نگران وزیراعظم  نامزد ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست سے استعفی دے دیا تھا،انوار الحق کاکڑ کے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی نشست خالی قرار دے  دی گئی ۔

نگران وزیراعظم نے حلف برداری سے قبل ہی پارٹی رکنیت سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، نامزد نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) اور سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں ، نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اب ان پر ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف الیکشن کرانے کی ذمہ داری اس لئے سینیٹ اور پارٹی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اب مجھ پر الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی ذمہ داری ہے اس لئے منصفانہ، آزادنہ اور شفاف الیکشن کے اتعقاد کے لئے یہ فیصلہ ضروری تھا۔

 

واضح رہے کہ پاکستان کے 8 ویں نگران وزیراعظم کے طور پر انوارالحق کاکڑ یومِ آزادی کے موقع پر اپنے نگران وزیراعظم کے عہدے کیلئے حلف اٹھائیں گے،دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارک باد  دی اور کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟