راولپنڈی اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ

گندم اور چینی کے بعد جڑواں شہروں سمیت پنجاب میں آٹے کے بحران کا خدشہ


فلور ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ خوراک نے گندم کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں گندم کے سنگین بحران کا خطرہ ہے جو پورے صوبے میں پھیل جائے گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سے گندم اٹھانے سے آٹے کے تھیلےکی لاگت 85 روپے بڑھ جائے گی، جنوبی پنجاب سے گندم نہیں اٹھائیں گے، پیر کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں جبکہ منگل کو پورے صوبے میں ہڑتال کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا کہنا ہے چند مل مالکان ناجائز مطالبات منوانے کے لیے بےبنیاد پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، دوسرے اضلاع سے گندم نہ اٹھانے کو بحران قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ترجمان محکمہ خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی قلت نہیں ہے، چند مل مالکان مصنوعی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟