اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک میٹرو بس کا ماہانہ خسارہ کتنا ہوگا؟

راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 2 فیز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے میں پاک سیکرٹریٹ تا صدر راولپنڈی تک 22 کلومیٹر سے زائد طویل روٹ تعمیر کیا گیا تھا، جو 2015 سے آپریشنل ہے

اسلام آباد: سینئر صحافی محمد اویس کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد تک میٹرو بس منصوبے پر اب تک 12ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں جبکہ منصوبے کیلئے 30بسیں خریدی جائیں گئی اور ٹکٹوں سے متوقع آمدن 40 کروڑ 89 لاکھ ماہانہ ہو گی اور آپریشنل اخراجات 79 کروڑ 39 لاکھ روپے ماہانہ ہوں گے ۔ دستاویزات کے مطابق پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک میٹروبس منصوبے کی کل لاگت 16ارب روپے ہے جس میں سے اب تک 12ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں منصوبے کے لیے 30 بسیں خریدی جائیں گئیں جس کے لیے 63 کروڑ 36 لاکھ روپے کاتخمینہ لگایا گیا ہے ۔

منصوبے مکمل ہونے کے بعد میٹروسروس شروع کرنے کی آپریشنل لاگت 79 کروڑ39 لاکھ روپے ماہانہ ہوگی جبکہ ٹکٹوں کی فروخت سے 40 کروڑ89 لاکھ ماہانہ آمدن ہوگی جس کی وجہ سے انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک میٹروبس چلانے کی وجہ سے ماہانہ 38 کروڑ 50 لاکھ روپے ماہانہ خسارے کا سامنا کرناپڑے گا۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ 2 فیز میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے میں پاک سیکرٹریٹ تا صدر راولپنڈی تک 22 کلومیٹر سے زائد طویل روٹ تعمیر کیا گیا تھا، جو 2015 سے آپریشنل ہے۔
پہلے فیز کی تعمیر پر 44 ارب روپے سے زائد کی لاگت آئی تھی، جبکہ دوسرے فیز میں پشاور موڑ سے نئے اسلام آباد ائیرپورٹ تک تقریباً 27 کلومیٹر طویل روٹ تعمیر کیا جانا تھا۔ اسلام آباد میٹر بس منصوبے کے فیز 2 کا 2020 میں افتتاح ہونا تھا، تاہم منصوبہ مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوا، اور اب حکام کا دعویٰ ہے کہ نئے روٹ کو مارچ 2022 تک آپریشن کر دیا جائے گا۔ نئے روٹ کے آپریشنل ہونے سے ائیرپورٹ اور شہر کے درمیان سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟