آوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سخت برہم

اسلام آباد : آوارہ کتوں کو جان سے مارنے سے متعلق توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیئے گئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا


ٹوئن سٹی نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے چیئرمین سی ڈی اے، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو نوٹس بھج دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ افسران پیش ہوکر بتائیں کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کیوں کی گئی، عدالت نے آوارہ کتوں کو تکلیف سے مارنے کی بجائے پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ چیئرپرسن وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ پیش ہو کربتائیں آوارہ کتوں کوتکلیف سےبچانے کے لیے کیا پالیسی بنائی ہے۔

دوسری طرف جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنی والی سماجی ورکر عالیہ خان نے ٹوئن سٹی نیوز سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آوارہ کتوں کو مناسب شیلٹر دے جہاں ان کی خوراک اور آرام دہ ماحول میسر ہو یا پھر ویکسی نیشن کے ذریعے ان کی آبادی کو کنٹرول کیا جائے واضح رہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر اور آوارہ کتوں کو زہر دے کر تکلیف سے مارنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 16 نومبر کو ہوگی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟