چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا

جیل حکام کو جیل کا ماحول بہتر بنانے اور تربیتی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (احسن رضا): چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کا دورہ کیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے چیف جسٹس کو جیل کی آبادی اور دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق اور قانون و انصاف کے نمائندوں سمیت سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل، چیف کمشنر اسلام آباد اور سیشن جج بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس کی جیل حکام کو جیل کا ماحول بہتر بنانے اور تربیتی پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے زیر سماعت، سزا یافتہ، نابالغ اور خواتین قیدیوں کی مختلف بیرکوں کا بھی دورہ کیا۔چیف جسٹس نے بیرکوں کے قیدیوں سے بات چیت کی اور جیل کے حالات اور قانونی عمل بارے میں مسائل سنے۔علاوہ ازیں چیف جسٹس نے خواتین قیدیوں کے ننھے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے آئی جی جیل خانہ جات کو جیل کے مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟