پاکستانی ماہر آئی ٹی امتیاز احمد کو ایکسیلینس اِن ٹیکنالوجی ایکسیلریشن ایوارڈ سے نوازا گیا

ریاض، سعودی عرب – 16 ستمبر 2025: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی آئی ٹی ماہر امتیاز احمد کو ریاض میں منعقدہ فیوچر ورک اسپیس سمٹ کے دوران ایکسِلینس اِن ٹیکنالوجی ایکسیلریشن ایوارڈ دیا گیا۔ یہ اعزاز انہیں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، جدید ورک پلیس ٹیکنالوجیز اور آٹومیشن و ڈیٹا ڈرِون حکمتِ عملیوں کے کامیاب انضمام پر دیا گیا
ایوارڈ وصول کرتے ہوئے امتیاز احمد نے اسے اپنی ٹیم، ادارے اور خاندان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز انہیں مزید جدت اور مستقبل کے کام کے لیے ٹیکنالوجی میں مثبت کردار ادا کرنے کی تحریک دیتا ہے۔ فیوچر ورک اسپیس سمٹ میں دنیا بھر کے بزنس لیڈرز اور ماہرین نے شرکت کی جہاں ڈیجیٹل ایکسیلریشن کے کردار کو اجاگر کیا گ
یا۔