شہیر سیالوی کی جانب سے آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹوڈنٹ رہنما آئندہ چند روز میں سیاسی جماعت کا اعلان کرنے والے ہیں
نوجوان رہنما و سابق سٹوڈنٹ لیڈر شہیر سیالوی کاقومی سیاست میں آنے کا فیصلہ۔شہیر سیالوی کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کا اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق طلباء تنظیم اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی کی اس سلسلے میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مختلف طلباء و نوجوان رہنماؤں سے مشاورت جاری تھی جس کے بعد اب باقاعدہ طور پرنوجوانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان شہیرسیالوی نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پارٹی کے منشور،نام اور مرکزی کابینہ کے نام فائنل ہوچکے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پارٹی رجسٹریشن کا کام بھی آخری مراحل میں ہے۔اطلاعات کے مطابق اس نئی سیاسی جماعت میں نوجوانوں کو مرکزی نمائندگی دینے کے ساتھ سکھ اور خواجہ سراء کمیونٹی کو نمائندگی دی جائے گی،میڈیا رپورٹس کے مطابق پارٹی کی تشکیل کا عمل مکمل ہوچکاہے اور آنے والے دو تین روز میں اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا جائے گاجس میں پارٹی کے قائدین پریس کانفرنس کے ذریعے نئی سیاسی جماعت کے نام،پروگرام اور منشور کا اعلان کریں گے۔