سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے پی این سی اے میں پروگرام کل ہوگا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر نوجوان آفیسرز،یوتھ رہنما اور پارلیمنٹرین خطاب کریں گے

کانفرنس کا مقصد 1971 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے

اسلام آباد: گلوبل یوتھ ایسویسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام سقوط ڈھاکہ کے حوالے سے ایک روزہ نیشنل یوتھ سمٹ کل (جمعرات)نیشنل کونسل آف آرٹ میں منعقد ہوگا ۔ پروگرام کا آغاز صُبح دن دس بجے ہو گا جو سہ پہر چار بجے تک جاری رہے گا ۔ چیئرمین گلوبل یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کاشف ظہیر کمبوہ کا پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ نیشنل یوتھ سمٹ کا مقصدنوجوانوں میں دو قومی نظریہ کی ترویج اور ففتھ جنریشن وار جیسے دشمن کے ہتھکنڈوں سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے،نیشنل یوتھ سمٹ میں جڑواں شہروں کے مختلف تعلیمی اداروں سے طلباء وطالبات شریک ہوں گے جبکہ شرکاء سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات ،ڈاکٹر رمیش کمار،سینیٹر ذرقاسہروردی ،ہشام سرور کے علاوہ نوجوان آفیسرز،یوتھ رہنما،پارلیمنٹرین اور میڈیا سے وابسطہ شخصیات گفتگو کریں گے

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟