غوری ٹاون اسلام آباد کے رہائشی سلنڈر گیس کا استعمال کرنے پر مجبور
غوری ٹاون کے مسائل حل کئے جائیں علاقہ مکینوں کا مطالبہ
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی وے سے متصل واقع نجی سوسائٹی غوری ٹاون کو گیس اور بجلی کے نئے کنکشن سمیت بہت سارے مسائل کا سامنا ہے،بجلی کے نئے کنکشن پر پابندی اور گیس کی عدم دستیابی کے باعث علاقہ مکین پریشان ہیں،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غوری ٹاون کے مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا جائے اور فوری حل کیلئے اقدامات کئے جائں۔نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز غوری ٹاون احسن رضا کے مطابق وفاقی دارالحکموت اسلام آباد کے دو ٹاون بنیادی ضروریات کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،لوگ گھروں میں کھانا پکانے کیلئے گیس سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوچکے ہیں،گیس سلنڈر پھٹنے سے قیمتی جانیں بھی ضائع ہونے کا خدشہ موجود رہتا ہے اس خطرے کے باوجود لوگ گیس سلنڈر کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں،علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غوری ٹاون کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کیا جائے اور متعلقہ حکام غوری ٹاون کے مسائل کے حل کیلئے فوری سنجیدہ اقدامات کریں