سابق ایم این اے عائشہ سید کی دعوت پر سوات کی طالبات کا دورہ اسلام آباد

سوات سے آئی طالبات نے عائشہ سید کے ہمراہ سینیٹ و نیشنل اسمبلی، لوک ورثہ ،نیشنل لائبریری کے علاوہ الخدمت آفس کا بھی دورہ کیا

سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید نے سوات سے آنے والی طالبات کے وفد کا استقبال کیا،اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کی رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری سوات کی بیٹیاں اسلام آباد کے دورے پر آئی ہیں، میں نے بھی سوات کی بیٹی کی حیثیت سے پوری کوشش کی ہے کہ سوات اور ملک کی خدمت کی جائے، تا کہ سوات کی بیٹی سرخرو رہے، سوات کی بیٹیوں نے بہت قربانیاں دی یں
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ہم پارلیمنٹ میں نہیں ہیں مگر ہماری جدوجہد اس ملک کی ترقی اس کے نظریات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہے ۔جس کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔
طالبات کے وفد نے نیشنل لائبریری آف پاکستان، سینیٹ، نیشنل اسمبلی اور لوک ورثہ کا دورہ کیا۔
بعد ازاں الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنے ہونے والے خدمت خلق کے کاموں بارے طالبات کو آگاہ کیا جسے طالبات نے بے حد سراہا
اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر، میڈیا کوآرڈینیٹر پبلک ریلیشنز پاکستان شبانہ ایاز اور عطیہ ظفر نے طالبات میں تحائف بھی تقسیم کئے

سوات کی طالبات کا دورہ اسلام آباد کے موقع پر سابق ایم این اے عائشہ سید کے ہمراہ قومی اسمبلی کے وزٹ پر گروپ فوٹو

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟