گونگے بہرے اور معذور افراد کا روحانی علاج کرنے والے بیرون ملک سے آئے معالج کا معمہ حل ہوگیا
اسلام آباد انتظامیہ کے اعلان لاتعلقی کے بعد روحانی معالج پاکستان سے روانہ
اسلام آباد: معذور،گونگے بہرے اور نابینا افراد کا دم کے ذریعے علاج کرنے والے عراق کے ڈاکٹر مالا علی کردستانی کا پاکستان میں بہت چرچا ہے۔ آجکل وہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سینیٹر طلحہ محمود سمیت معاون خصوصی وزیر اعظم عمران خان حافظ طاہر محمود اشرفی سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات سے ملاقات کی.ڈاکٹر مالا علی الکردستانی نے گزشتہ نماز جمعہ شاہ فیصل مسجد میں ادا کی. ٹوئن سٹی نیوز کی معلومات کے مطابق جڑواں شروں سمیت پاکستان بھر سے ہزاروں افراد ڈاکٹر مالا سے ملنے کے خواہشمند ہیں,بعض افراد نے شبہ ظاہر کیا کہ مالا الکردی معروف اینکر پرسن و صحافی حامد میر کے گھر قیام پذیر ہیں، حامد میر نے ٹوئٹر پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کئی دوست مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ملا علی کردستانی صاحب سے ملاقات کی خواہیش ظاہر کر رہے ہیں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ میرے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے ہیں میرا کہیں کوئی فارم ہاؤس نہیں ہے میں ان ملا صاحب کو نہ کبھی ملا ہوں نہ ہی جانتا ہوں میرا ان سے کوئی تعلق نہیں
وضاحت: کل سے کئی دوست مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں اور ملا علی کردستانی صاحب سے ملاقات کی خواہیش ظاہر کر رہے ہیں کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ میرے فارم ہاؤس پر ٹھہرے ہوئے ہیں میرا کہیں کوئی فارم ہاؤس نہیں ہے میں ان ملا صاحب کو نہ کبھی ملا ہوں نہ ہی جانتا ہوں میرا ان سے کوئی تعلق نہیں
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) November 14, 2021
دوسری طرف ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے بھی مالا الکردستانی سے اظہار لاتعلقی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک روحانی معالج کا بتایا جارہا ہے اور لوگ ہم سے ان سے ملاقات کے لیے رابطہ کررہے ہیں ہمارا اور ہمارے دفتر کا مالا الکردی سے کوئی تعلق نہیں ہے
دوسری طرف سوشل میڈیا پر بتایا جارہا ہے کہ مالا الکردی روحانی معالج نہیں بلکہ اس آڑ میں وہ لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں .ذرائع کے مطابق مالاالکردی نے تھانہ آئی نائن کی حدود میں پہنچنا تھا جہاں وہ مقررہ وقت کو دوگھنٹے گذر جانے کے بعد وہاں نہیں پہنچنے, اطلاعات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کے اعلان کے بعد مالا پاکستان سے روانہ ہوچکے ہیں
I have heard that there is some faith healer in Islamabad. People are approaching us for getting appointments. It is clarified that our office has no connection whatsoever with the Maulana. Thank you
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) November 14, 2021