واٹس ایپ کا نیا فیچر جو آپ کو ضرور پسند آئے گا

واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز کو متعارف کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے حال ہی میں میسجز کو ایڈٹ کرنے، چیٹ لاک اور چینلز سمیت دیگر کئی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

اب واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس میسجنگ پلیٹ فارم میں پہلے موجود نہیں تھا اور صارفین کو یقیناً بہت زیادہ پسند آئے گا۔

 

 

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ میں ویڈیو میسج بھیجنے کے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے، بالکل اسی طرح جیسے آڈیو میسج بھیجا جاتا ہے۔

WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژنز میں موجود ہے۔

آئی او ایس کی بیٹا ورژن 23.6.0.73 اور اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.23.8.19 میں یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میسجز کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا، یعنی بھیجنے اور موصول کرنے والے کے علاوہ کسی کے لیے اس ویڈیو میسج تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ویڈیو میسج کو فارورڈ نہیں کیا جاسکے گا مگر اسکرین ریکارڈنگ کے ذریعے فون میں محفوظ کرنا ممکن ہوگا۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟