اسامہ ستی قتل کیس

پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 13 مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (احسن رضا): اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسامہ ستی قتل کیس میں سزا یافتہ دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔سوموار کے روز اعلیٰ عدلیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزار افتخار احمد اور محمد مصطفی کے وکیل نے سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ قانون سے متصادم ہے کالعدم قرار دیا جائے ۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ کی طرف سے سنائی گئی سزا کو ختم کر کے مقدمے سے بری کیا جائے۔عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی ۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟