ٹویٹر یا تھریڈز، کون سی ایپ بہتر؟؟

ٹوئیٹر اور تھریڈز ایپ کے درمیان شدید مقابلہ جاری ہے کیونکہ اس نئی ایپ تھریڈز کو ٹوئیٹر کا الٹرانیٹو سمجھا جارہا ہے اور اس میں بہت سارے آپشن ہیں، اور دراصل یہی وجہ ہے کہ اسے زیادہ پسند کیا جارہا ہے جبکہ بہت سارے صارفین ٹوئیٹر سے کافی تنگ تھے جس کی وجہ انکی ایلون مسک کے آنے بعد تبدیل ہونے والی پالیسیوں کے باعث ہے.

تھریڈز ایپ کی پروفائل نئی نہیں بنائی جاتی بلکہ انسٹاگرام ایپ سے ہی نئی ایپ بن جاتی اور اس میں مزے کی بات یہ ہے کہ لمبی ویڈیوز اور ٹکسٹ کی کوئی بندش نہیں ہے جبکہ ٹوئیٹر پر اس کیلئے ایک مخصوص رقم ادا کرنی پڑتی ہے تب جاکر ایک ٹوئیٹر صارف لمبا ٹیکسٹ اور لمبی ویڈیو کا آپشن استعمال کرسکتے ہیں اور اگر کسی نے ٹوئیٹر کی سبسکریپشن حاصل نہیں کر رکھی تو وہ پھر صرف محدود ٹکسٹ اور 2 منٹ کی ویڈیو اپلوڈ کرسکتے ہیں.

لیکن اگر ہم تھریڈز انسٹاگرام ایپ کی بات کریں تو اس میں یہ ساری چیزیں فری ہیں بلکہ اگر کسی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ویری فائڈ ہے تو پھر آپکی پروفائل تھریڈز ایپ پر بھی اس کے مطابق ویری فائڈ ہی ہوگی جبکہ ٹوئیٹر پر بلیو ٹیک کیلئے الگ سے باقاعدہ چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں.

خیال رہے کہ تھریڈز ایسی واحد ایپ ہے جس نے آتے ہی شہرت کی بلندیوں کو چھو لیا اور دنیا کی نامور شخصیت جیسے شاہ رخ خان، ملالہ یوسفزئی وغیرہ سمیت متعدد شخصیت جوئن کرچکے ہیں اور یہ اس ایپ کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ 5 جولائی کی شب اس ایپ کو متعارف کرائے جانے کے بعد اب تک ملین صارفین نے جوئن کرلیا ہے.
لہذا اب تک ان سب چیزوں کو دیکھتے ہوئے تھریڈز ایپ بانسبت ٹوئیٹر کے زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہاں پر بہت ساری چیزیں جن کیلئے ٹوئیٹر پر رقم ادا کرنی پڑتی وہ فری ہیں لیکن ایک چیز کی اس میں کمی ہے اور وہ یہ کہ تھریڈز ایپ میں ابھی تک براہ راست پیغام یعنی Direct Message کی سہولت میسر نہیں ہے جبکہ ٹوئیٹر نے تو براہ راست میسج میں اب آڈیو پیغام کا آپسن بھی دے دیا ہے اور بہت جلد آڈیو اور ویڈیو کالز کا آپشن بھی متعارف کروانے جارہے ہیں.

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟