صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری خالد مسعود سندھو، یعقوب شیخ ودیگر کی چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ ظفر الحق کو 28 مئی یوم تکبیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد(پریس ریلیز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو،سیکرٹری جنرل چوہدری محمد اعظم،محمد یعقوب شیخ،خالد نیک گجر،محمد احسن تارڑ،محمد شوکت سلفی،عبداللہ خالد ودیگر نے تکبیر کانفرنس مینار پاکستان لاہور کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور مینار پاکستان لاہور تکبیر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کے پیش نظر مرکزی مسلم لیگ کے زیراہتمام 28 مئی کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہونے والی تکبیر کانفرنس کی تیاریاں ملک بھر میں جاری ہیں،اسلام آباد میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے تشہیری مہم جاری ہے جبکہ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو کانفرنس میں شرکت کی کیلئے دعوت نامے دئے جا رہے ہیں،گزشتہ روز پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ ظفرالحق،حریت رہنماغلام محمدصفی،اسلامک اسکالر ابوبکر حنیف ودیگر سے وفد کی صورت میں ملاقات کی اور تکبیر کانفرنس لاہور میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ موجودہ سیاسی انتشار اور معاشی بدحالی سے ملک کو نکالنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،کراچی اور کوئٹہ میں اتحاد کانفرنس کے بعد اب 28 مئی کو تکبیر کانفرنس مینار پاکستان گراؤنڈ میں منعقد کرنے جار ہے ہیں جس میں ملک کی تمام سیاسی،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کوشرکت کی دی جارہی ہے تاکہ مل بیٹھ کر پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو اس وقت سیاسی انتشار، معاشی عدم استحکام سمیت اندرونی وبیرونی سازشوں کا سامنا ہے جس کے خلاف مرکزی مسلم لیگ وسیع تر قومی اتحاد کی فضاء قائم کرنے کیلئے مینار پاکستان کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں تاریخی تکبیر کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔