راولپنڈی میں چینی کے سرکاری نرخ 150 روپے مقرر

ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے عوام کو چینی حکومتی نرخ پر فروخت کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

راولپنڈی میں حکومتی نرخ پر چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دکانداروں کو 50 کلو چینی کا تھیلا 7350 روپے میں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دینی ادارے، مدارس، محمدی دستر خوان اور لنگر خانے بھی اسی ریٹ پر چینی لے سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز راولپنڈی عبدالقدوس طور نے کہا ہے کہ ضبط شدہ چینی پرچون فروشوں کو 147 روپے فی کلو کے حساب سے مہیا کی جا رہی ہے۔اس بات کو انتظامیہ کی طرف سے یقینی بنایا جائے گا کہ چینی عوام کو 150 روپے فی کلو سے زیادہ میں فروخت نہ ہو۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟