الیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کر دیا۔

شاہد خٹک نے نوشہرہ میں سیاسی تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی تھی۔

تنقید کرنے پرالیکشن کمیشن نے نگران وزیر خیبر پختونخوا شاہد خٹک کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری کیا جس پر شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ یکطرفہ قرار دے دیا۔

اسی حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کوبھی خط دیا ہے۔

خط میں  امید ظاہر کی گئی ہے کہ نگراں حکومت الیکشن عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرے گی اور واضح کیا کہ تمام سیاسی فریقین کو برابری کے مواقع فراہم کیےجائیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟