سینیٹ نے اسلام آباد دارالخلافہ وقف املاک (ترمیمی) بل 2021ء پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 20 ایام کار کی توسیع کی منظوری دے دی
اسلام آباد (احسن رضا): سینیٹ نے اسلام آباد دارالخلافہ وقف املاک (ترمیمی) بل 2021ء پر قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 20 ایام کار کی توسیع کی منظوری دے دی۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر فیصل سلیم نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد دارالخلافہ وقف املاک ایکٹ 2020ءمیں مزید ترمیم کرنے کا بل اسلام آباد دارالخلافہ وقف املاک (ترمیمی) بل 2021ءپر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 20 ایام کار کی توسیع کی منظوری دی جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دے دی۔