سات روزہ طویل پولیو مہم کا آغاز
ضلع راولپنڈی میں 7 روزہ طویل پولیو مہم کا آغاز
راولپنڈی (احسن رضا): ضلع راولپنڈی میں7 روزہ طویل انسداد پولیو مہم کا آغاز، پانچ سال سے کم عمر کے 9 لاکھ اڑتالیس ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر لبنیٰ اسحاق نے اے پی پی کو بتایا کہ ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے تقریباً 4,465 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، تشکیل کردہ ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے 948,000بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، 307 مقررہ مراکز کے علاوہ داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی 182 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں تاکہ کوئی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے۔
ڈاکٹر لبنیٰ نے شہریوں بالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ شہری حضرات پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔