گاڑی پر فائرنگ سے ایڈووکیٹ عمران شیخ قتل
راولپنڈی (احسن رضا): راولپنڈی کے علاقہ ڈھیری حسن آباد میں نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی۔راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایڈووکیٹ شیخ عمران جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ شیخ عمران بچوں کو اسکول چھوڑ کر گھر واپس آ رہے تھے کہ ملزمان نے گھات لگا کر انہیں قتل کر دیا اور باآسانی فرار ہو گئے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد صورتِ حال واضح ہو گی۔مقتول ایڈووکیٹ شیخ عمران کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں فائرنگ سے وکیل شیخ عمران کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کا نوٹس، ایس پی پوٹھوہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب، افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم، واقعہ کی اطلاع پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی، pic.twitter.com/ZzHnEKvuue
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) January 16, 2023