اسلام آباد پولیس کے خدمت مراکز 24گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف

اسلام آباد(اسامہ قذافی) اسلام آباد کیپیٹل پولیس خدمت مراکز شہریوں کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،پولیس خدمت مراکزنے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 979شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کیں،جن میں شہریوںکو کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء،جنرل پولیس ویریفکیشن،سامان کی گمشدگی رپورٹ، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی سہولیا ت کیلئے بھر پور اقدامات اٹھارہی ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس خدمت مراکز شہریوں کی سہولیات کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کییپیٹل پولیس کے خدمت مراکز نے 979 شہریوںکو مختلف خدمات مہیا کیں، جن میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے اجراء، غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن ، سامان گمشدگی رپورٹ ، گاڑیوں کی تصدیق ،جنرل پولیس ویریفیکشن شامل ہیں،پولیس خدمت مراکز نے شہریوں کوبعدازمکمل تصدیق 40 کریکٹر سرٹیفکیٹ ، 339جنرل پولیس ویرفیکیشن سرٹیفیکیٹ جاری کئے،علاوہ ازیں40 سامان گمشدگی، 136کرایہ داری اندراج،36گاڑیوں کی تصدیق،245غیر ملکیوں اور143گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی،شہریوں کو انکی دہلیز پر تمام سہولیات مہیا کرنے کیلئے پولیس خدمت مراکز اور موبائل سہولت وین بھی کام کر رہی ہے، یہ خدمت مراکز سیکٹرز ایف سکس، جی ٹین،ایچ الیون، بنی گالہ، سواں گارڈن اور جی چودہ کے علاوہ ماڈل تھانہ جات میں بھی یہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سہولیات فراہم کرنے کیلئی پولیس خدمت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے، جو پاکستانی شہریوں اور غیر ملکیوں کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟