بارہ محرم الحرام تک ریڈ زون میں ہر قسم کے موٹرسائیکل کا داخلہ مکمل بند

اسلام آباد: 12محرم الحرام تک ریڈ زون میں ہر قسم کے موٹرسائیکل کا داخلہ مکمل بند،ریڈ زون میں آنے اور جانے والے افراد کے لئے شٹل سروس شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع ریڈزون میں12محرم الحرام تک ہر قسم کے موٹر سائیکل کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیاہے،ریڈزون میں واقع اہم سرکاری و نجی دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لئے خصوصی شٹل سروس شروع کر دی گئی ہے،یہ شٹل سروس صبح 07بجے سے لے کر شام 07بجے تک میسر ہو گئی،شٹل سروس نادرا چوک ،سرینا چوک ،میریٹ چوک اور پریڈ ایونیو سے چلائی گئی ہے،شہری 12محرم الحرام تک ریڈزون کی طرف موٹر سائیکل پر سفر کرنے سے گریز کریں،اس کے علاوہ شہر بھر میں مو ٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے،غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈائوں شر وع کر دیا گیا ہے،شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر صرف ایکسائز دفتر سے جاری کر دہ نمبر پلیٹ کا ہی استعمال کریں اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے،شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق "پکار "15- پر اطلاع کریں۔

 

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟