ٖسال2023: ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کی17759 واقعات، 179افراد جاں بحق اور16ہزار457افراد زخمی ہوئے

راولپنڈی (محمد عمر) ضلع راولپنڈی میں سال2023کے دوران ہونے والےٹریفک حادثات اور آتشزدگی کی17759 واقعات میں مجموعی طور پر 179افراد جاں بحق اور16ہزار457افراد زخمی ہو گئے جن میں 8109شدید زخمی ہو ئے پنجاب ایمرجنسی سروس 1122ضلع راولپنڈی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر ریسکیو 1122کو ہیلپ لائن پر 4لاکھ72ہزار186 کالیں موصول ہوئیں جن میں سے 61ہزار454 کالیں ٹریفک حادثات، آتشزدگی، جرائم، پانی میں ڈوبنے، عمارات گرنے، چھوٹے بڑے دھماکے، طبی مسائل اور مختلف نوعیت کے حادثات اور ہنگامی واقعات کے متعلق تھیں اس طرح ضلع راولپنڈی میں گزشتہ سال میں 16ہزار429 روڈ ٹریفک حادثات، 1ہزار330 آتشزدگی، 1ہزار808 جرائم کے واقعات،30 پانی میں ڈوبنے، 22 عمارات گرنے، 34 چھوٹے بڑے گیس لیکج و سلنڈر دھماکے اور 6ہزار786 مختلف نوعیت کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں مجموعی طور پر میں 57ہزار893 افراد کوریسکیوکیا گیااسی طرح 35ہزار15 طبی طور پر بیمار افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا گزشتہ سال کے دوران16ہزار429 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 16ہزار525 افراد نشانہ بنے جن میں 164 افراد جاں بحق، 8040 شدید زخمی اور 8321 معمولی زخمی ہوئے ان ٹریفک حادثات میں زیادہ تعداد کار اور موٹر سائیکل سواروں کی ہے ٹریفک حادثات کے متاثرین میں 14008 مرد اور 2517 خواتین شامل ہیں حادثات کے شکار افراد میں زیادہ افراد کی عمریں 21 سال سے 40 سال کے درمیان ہیں جبکہ گزشتہ سال شارٹ سرکٹ، سگریٹ کے استعمال میں لاپرواہی، گیس لیکج اور گیس سلنڈر پھٹنے سمیت آتشزدگی کے 1330 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں متاثر ہونے والے 111 افراد میں سے 15 جاں بحق، 69 شدید زخمی اور 27 معمولی زخمی ہوئے جبکہ جنگلات میں آتشزدگی کے 37 واقعات بھی رپورٹ ہوئے تاہم ریسکیو فائر فائٹرز نے بروقت کاروائی سے مجموعی طور پر تقریباً 2104 ملین مالیت کو نقصان سے بچالیاگیاریسکیو ترجمان عثمان گجر کے مطابق ریسکیو سروس راولپنڈی ٹریفک حادثات اور آتشزدگی کے واقعات میں کمی لانے کے لئے بھی کوشاں ہیں ٹریفک حادثات میں کمی کے لئے آگاہی پروگرام، سکولوں، کالجوں میں ٹریننگ پروگرام اور دیگر پروگرام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ حادثات کی وجوہات میں تیز رفتاری، دوران ڈرائیونگ لاپرواہی، ون ویلنگ، غلط موڑنا، ٹائر کا پھٹنا اور دیگر شامل ہیں فائر سیفٹی رولز کا نفاذ، فائر سیفٹی ٹریننگ اور دیگر پروگرام جاری ہیں۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟