چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی محمد عدنان خان اور کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی کا فاسٹ اینول2023 کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے ۔

راولپنڈ ی : محمد عدنان خان چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے امتحان انٹرمیڈیٹ فاسٹ اینول2023 کے مختلف امتحانی مراکز کے دورے کیے ۔ انہوں نے امتحانی عملے سے امتحان کے بہتر انعقاد اور طلبا کی حاضری کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے حاضری شیٹ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ نظم ونسق اورشفافیت کو برقرار رکھا جائے، شفاف امتحانی نظام سے تعلیمی قابلیت پر اعتماد اورذہانت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے،اس ضمن میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ انتظامات خوش آئند ہیں، تمام امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ روزانہ کی بنیاد پر کر رہے ہیں، مختلف چھاپہ مار ٹیمیں مانیٹرنگ کو موثر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،امتحانی مراکز کے باہر سیکورٹی کا موئژ انتظام کیا گیا ہے

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے امتحانی مراکز میں روشنی اور پرسکون ماحول کی فراہمی کوبرقرار رکھنے کی ہدایت کی اور امتحانی مراکز کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144بھی نافذ العمل ہے جس کا مقصد غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکز میں بے جا مداخلت کا خاتمہ ہے۔کنٹرولر امتحانات ساجد محمود فاروقی نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن فتح جنگ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ،گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 فتح جنگ میں پریکٹیکل لیب اور مارکنگ سینٹرکا معائنہ کیا ۔

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 فتح جنگ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھوڑ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کھوڑ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈی گھیب، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج پنڈی گھیب اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 پنڈی گھیب کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایک بچی کی طبیعت ناساز ہوگئی ،فوری طور پر 1122 کو کال کرکے بچی کو ہسپتال منتقل کروایا ۔انہوں نے امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ و طالبا ت کی سال بھر کی محنت اور بھر پور صلاحیتوں کی منصفانہ جانچ پرکھنے کے لئے پر امن اور شفاف امتحانات ضروری ہیں ،بورڈ ہذا کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ امتحانی مراکز کا ماحول مثالی ہو ،اسی لئے حتیٰ الوسع معقول اور ضروری فول پروف اقدامات اٹھائے گئے ہیں ،اس ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے نہایت ہی اچھی شہر ت کے حامل اساتذہ کو امتحانی فرائض تفویض کیے گئے ہیں ،نگران امتحانی عملے کو ایمانداری اور شفافیت کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے ،اس سلسلہ میں تمام اضلاع کی انتظامیہ،تمام سی ای اوز ایجوکیشن بورڈ انتظامیہ کے ساتھ ایک پیج پر ہیں جن کی رپورٹس کی روشنی میں امتحانی نظام کی نگرانی مزید موثر اور جامع بنائی جا ر ہی ہے۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟