وفاقی دارالحکومت میں حوا کی ایک اور بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی
نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، مقدمہ درج
اسلام آباد(ٹوئن سٹی نیوز)وفاقی دارالحکومت میں حوا کی ایک اور بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی۔
نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نعمان نے محکمہ تعلیم کا اکائونٹنٹ ظاہر کرکے سرکاری نوکری کیلئے لڑکی سے 50ہزار روپے طلب کئے،اسلام آباد آنے پر نعمان نے محکمہ تعلیم کےا یک افسر سے ملوانے کا کہا، نعمان افسر سے ملوانے کے بہانے لے کر گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کر ڈالی، پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا۔