راجہ ریاض کے ماضی میں لیگی قیادت بارے میں خیالات
اسلام آباد: (اسامہ قذافی، نمائندہ ٹوئن سٹی نیوز) سابق قائد حزب اختلاف اور سینیئر سیاستدان راجہ ریاض گزشتہ روز ن لیگ میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے لندن میں میاں برادران سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ وہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
ن لیگ میں شمولیت سے قبل راجہ ریاض میاں برادران اور لیگی قیادت پر نہ صرف کڑی تنقید کرتے بلکہ ان کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا دعوی بھی کر چکے ہیں اور ان کے سابقہ بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں، ان کا ماضی میں کہنا تھا کہ میاں برادران کرپشن کے ماسٹر مائنڈ ہیں،شریف برادران چھوٹے موٹے نہیں بہت بڑے چور ہیں
وہ پاکستان کے مسائل کا ذمہ دار بھی میاں صاحبان کو قرار دیتے ہوئے کہا کرتے تھے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے اتنے مسائل ہمیں دئیے ہیں کہ خزانہ خالی کر دیا ہے۔
ان کا ماضی میں مزید کہنا تھا کہ میرا نام بھی راجہ ریاض نہیں جو میں تمہیں لاہور کی سڑکوں پر نہ گھسیٹوں تو۔۔۔۔