عام انتخابات:پی ٹی آئی کی گڑ بڑ کی کوشش،بھاری رقم پاکستان منتقل

اسلام آباد (محمد عمر راشد) ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہےکہ عوام کے ووٹ کی حرمت کو خفیہ تدبیروں سے پامال کرنے کی کوششیں تباہ کن ثابت ہوں گی، انتخابی نتائج سے خفیہ سافٹ ویئر کے ذریعے چھیڑچھاڑ کی مصدّقہ اطلاعات ہیں، ایسی چھیڑچھاڑ انتخابات کی ساکھ کو خاک میں ملا دے گی۔ ایکس پر جاری ترجمان پی ٹی آئی کے بیان کے مطابق قبل از انتخاب دھاندلی کی بدترین ریاستی کوششوں کے بعد عوام کے ووٹ کے حق پر تکنیکی ذرائع سے ڈاکہ ڈالنے کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی نتائج سے ایک خفیہ سافٹ ویئر کے ذریعے چھیڑ چھاڑ کی منصوبہ بندی کی مصدّقہ اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، عوام کے ووٹ کی حرمت کو طاقت، جبر اور خفیہ تدبیروں سے پامال کرنے کی کوششیں ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گی، ہر ممکن طریقے سے تحریک انصاف کو انتخابی عمل سے باہر کرنے کی ناکام ریاستی کوششوں کے بعد منصوبہ ساز براہِ راست عوام اور ووٹرز کو نشانہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ایک جانب تحریک انصاف کی ویب سائیٹ کو بند کرکے عوام کو اپنے امیدواروں کے بارے میں معلومات سے روکا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف مصدقہ ذرائع سے نتائج میں خفیہ ردّوبدل کیلئے ایک خفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ بدترین قبل از انتخاب دھاندلی کی کوششوں کے بعد انتخابی نتائج سے چھیڑ چھاڑ انتخابات کی ساکھ اور حیثیت کو خاک میں ملا دے گا، تحریک انصاف نے جمہوریت کی بقا و سلامتی کی خاطر تمام تر ظلم و بربریت اور خدشات کے باوجود انتخاب کا قانونی رستہ اختیار کیا اور عوام کو بھی اسی کی تلقین کی، تحریک انصاف کی پشت پر کھڑے 24 کروڑ پاکستانی اپنے ووٹ کے ذریعے تحریک انصاف کو سیاست و حکومت کی قیادت سونپنے پر مکمل یکسو اور پرعزم ہیں۔

تحریک انصاف کو مشقِ انتقام بنانے کیلئے عوام کے ووٹ پر حملہ کیا گیا تو واضح طور پر عوام کی توہین ہوگی جس کے نتائج شدید عوامی ردّعمل کی شکل میں ظاہر ہوں گے، تحریک انصاف انتخابات میں ناقابلِ شکست ہے اس لئے 26 ستمبر 2011 کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پارٹی سےنکالے جانے والےایک ٹاؤٹ اکبر بابر کو ریاستی پشت پناہی سے تحریک انصاف میں داخل کرنے کی بیہودہ کوششیں کی جارہی ہیں، پارٹی سے نکالا گیا یہ ٹاؤٹ اکبر بابر کسی کے اشاروں پر شر اور شرارت کا منصوبہ آگے بڑھانے اور مذموم مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے جس میں بُری طرح ناکام رہے گا، تحریک انصاف پارٹی سے نکالے گئے اس ٹاؤٹ کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروائے گی اور سیاست و جمہوریت کو ٹاؤٹ گردی کی بھینٹ چڑھانے کے سلسلۂ بد کی راہ روکے گی۔

مرکزی ڈیسک

ٹوئن سٹی نیوز پاکستان کے دو بڑے شہروں راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی سطح کا ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارم ہے،جو جڑواں شہروں کی مقامی خبروں کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کا مقامی کلچر، خوبصورتی، ٹیلنٹ اور شخصیات کو سامنے لےکر آتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Open chat
رہنمائی حاصل کریں
السلام علیکم! ہم آپ کی کیسے مدد کر سکتے ہیں؟