اسلام آباد میں پولن الرجی کے خطرناک وار جاری، شہری شدید متاثر
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ

سلام آباد (اُسامہ قذافی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب انتہائی بلند سطح پر رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار 55550 سے بڑھ کر 63381 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار 62772 , چیڑھ کے پولن کی مقدار 279، گھاس 150 جبکہ فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 84 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے