تخت پڑی کے سابق چیئرمین مرحوم ملک عنایت کے ڈیرے پر پاکستان نظریاتی پارٹی کا اہم پروگرام
تخت پڑی کے سابق چیئرمین مرحوم ملک عنایت کے ڈیرے پر پاکستان نظریاتی پارٹی کا اہم پروگرام , یونین کونسلز کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

یونین کونسل تخت پڑی کے سابق چیئرمین مرحوم ملک عنایت کے ڈیرے پر آج پاکستان نظریاتی پارٹی کا اہم پروگرام منعقد ہوا، جس میں مختلف یونین کونسلز کی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ اس اجتماع نے مقامی سطح پر سیاسی ہم آہنگی اور نظریاتی یکجہتی کے نئے باب رقم کر دیے،تقریب کی میزبانی ملک ظہیر، ملک عثمان، ملک ارسلان، ملک حارث، ملک عدنان، ملک سجاعت، ملک شفیق، ملک جاوید، ملک زمرد، ملک وحید، ملک افضال، چوہدری عامر اور بلال خان نے کی،پروگرام کے مہمانِ خصوصی پاکستان نظریاتی پارٹی کے چیئرمین شہیر حیدر ملک سیالوی تھے، جبکہ مرکزی جنرل سیکریٹری راجہ فیضان اسلم لنگڑیل، جوائنٹ جنرل سیکریٹری عبدالشکور سنجرا اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،اجتماع میں یونین کونسل بگا شیخاں، چونترہ، جٹا ہتھیال، ماڈل ٹاؤن، بندہ اور روات سے اہم سیاسی و سماجی نمائندگان شریک ہوئے۔


شرکاء میں راجہ فیاض، ملک نقیب، راجہ ضمیر (یوسی چٹھہ ہتھیال)، ملک رشید، ملک شوکت، ملک صفدر، چوہدری اسد، شہزاد، راجہ استیاق، راجہ محمود، چوہدری بابر، چوہدری حبیب آف سوڑہ، عدیل خان، عامر خان ، ملک جاوید، ملک سرفراز، ملک ادریس (یوسی تخت پڑی)، ملک باسط، ملک سہیل (یوسی بگا شیخاں)، ملک عادل، ملک عدیل (یوسی چونترہ) اور دیگر معززین شامل تھے،پروگرام کی نظامت کے فرائض احمد وسیم ملک نے انجام دیےجبکہ تقریب میں مرحوم ملک عنایت کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔